اقوام متحدہ کا امریکہ اور ایران سے فوری حملے روکنے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ کردیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے امریکہ اور ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی تمام فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کریں۔
انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ خطے کو کسی بڑی تباہی سے بچانے کیلئے فوری طور پر سفارتی مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی جانب سے امریکی حملوں کی شدید مذمت، پڑوسی ممالک کو سخت وارننگ
انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں ایران پر امریکی فضائی حملوں اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں امریکہ کے اتحادیوں کے فوجی ٹھکانوں پر ہونے والے میزائل اور ڈرون حملے خطے کے امن کو برباد کر رہے ہیں، اس لیے یہ تمام حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں تاکہ امن کا قیام ممکن ہو سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











