معاہدے کے بلکل قریب تھے کہ ایرانیوں نے ڈرون حملہ کر کے سب خراب کر دیا، امریکی صدر

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اور ایران معاہدے کے قریب تھے لیکن ایران کی جانب سے اچانک ڈرون حملے کے بعد امریکہ نے جوابی کارروائی میں ایران کو نشانہ بنایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں پر ہونے والے حالیہ حملوں کے جواب میں ایران کو بہت شدت سے نشانہ بنایا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایرانی اہداف کو بہت سخت جواب دیا ہے کیونکہ انہوں نے معاہدے کی کوششوں کو نقصان پہنچایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : کمانڈرز ہمیں مرنے کیلئے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، کویت میں ایرانی حملے سے بچ جانے والے امریکی فوجی
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ امریکہ اور ایران ہفتے کے روز ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے اور ایرانی حکام تقریباً ہر چیز ماننے کے لیے بھی تیار تھے، لیکن پھر اچانک 2 گھنٹے بعد ایرانیوں نے ایک ڈرون کے ذریعے ایک بحری جہاز پر حملہ کر دیا۔
امریکی صدر نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس تمام کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز تجارتی بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر کھلی ہوئی ہے اور وہاں سے جہاز گزر رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












