پیر، 13-جولائی،2026
پیر 1448/01/28هـ (13-07-2026م)

سانحہ کچ مانگی کے خلاف زیارت کے عوام سڑکوں پر نکل آئے، دہشتگردوں کے خلاف ریلی

13 جولائی, 2026 11:06

زیارت میں سانحہ کچ مانگی کے خلاف مقامی شہریوں اور عمائدین نے ایک بہت بڑی امن ریلی کا انعقاد کیا، جس میں پاک فوج کے حق میں اور دہشتگردوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

بلوچستان کے ضلع زیارت میں پیش آنے والے کچ مانگی کے دہشتگردانہ واقعے کے خلاف مقامی شہریوں کی جانب سے ایک بہت بڑی اور تاریخی امن ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس پرامن احتجاجی ریلی میں علاقے کے بزرگوں، مقامی عمائدین سمیت نوجوانوں اور بچوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کر کے دہشتگردی کو مسترد کر دیا۔

امن ریلی کے دوران زیارت کے غیور عوام نے دہشتگردوں کے خلاف شدید غصے کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا کر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ زیارت: حکومتی وفد اور دھرنا کمیٹی کے مذاکرات کا دوسرا دور رات گئے ختم، ڈیڈ لاک برقرار

ریلی کے تمام شرکاء نے حکومت اور اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ کچ مانگی سانحہ میں ملوث سفاک دہشتگردوں اور ان کے مقامی سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے۔

امن ریلی میں شریک زیارت کے معزز شہریوں اور عمائدین کا کہنا تھا کہ زیارت ہمیشہ سے پاکستان کا سب سے پرامن ترین علاقہ رہا ہے، اس لیے یہاں چھپے دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کر کے وادی کے امن کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

شہریوں نے عزم ظاہر کیا کہ زیارت کے عوام ملک میں آخری دہشتگرد کے مکمل خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی کو بھی اپنی دھرتی کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس ریلی سے یہ واضح پیغام گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور عوام بلوچستان کے امن و امان کو تباہ کرنے والے ان دہشتگردوں کے خلاف ایک پیج پر متحد ہو چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔