بلوچستان میں شہید کیئے جانے والے خانپور کے رہائشیوں کے وارثان غم سے نڈھال

بلوچستان میں محنت مزدوری کرنے والے خانپور کے 2 رہائشی مزدوروں کو دہشتگردوں نے ایک سیلون پر حملہ کر کے شہید کر دیا، جس کے بعد ان کے آبائی علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔
بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مزدوروں میں سے دو کا تعلق خانپور سے تھا۔ شہید ہونے والوں میں حمزہ شوگر مل فلڈ کالونی کا رہائشی 20 سالہ بلال اور بستی جٹکی کا رہائشی 40 سالہ بلال شامل ہیں۔
یہ دونوں محنت کش گزشتہ ایک سال سے بلوچستان میں محنت مزدوری کر کے اپنے گھر والوں کا پیٹ پال رہے تھے اور انہیں عین اس وقت نشانہ بنا کر شہید کیا گیا، جب وہ ایک سیلون پر موجود تھے۔ ان کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی خانپور میں ان کے آبائی علاقوں میں کہرام مچ گیا اور پورا علاقہ شدید سوگ میں ڈوب گیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، مزید 3 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 67 ہوگئی
شہید بلال کے بھائی اصغر، اشرف اور نانا جاوید نے روتے ہوئے بتایا کہ بلال ایک یتیم بچہ تھا اور وہ اپنی شادی کے لیے پیسے جمع کرنے کی نیت سے بلوچستان مزدوری کرنے گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جو لوگ فون پر ڈیڈ باڈی یعنی میت لے کر آنے کی بات کر رہے ہیں، وہ ہم سے 65 ہزار روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ ہم ایک انتہائی غریب فیملی ہیں اور ہمارے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔
اس موقع پر سماجی رہنماؤں ہمایوں راشد اور پپو قریشی نے حکومت وقت اور آرمی چیف سے اپیل کی ہے کہ اس غریب مزدور طبقے کی فیملی کی فوری طور پر مالی مدد کی جائے۔
دوسری جانب بستی جٹکی کے رہنے والے 40 سالہ شہید بلال کے والد عبدالغنی نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے شہید بچے کے خون کا بدلہ فوراً لیا جائے اور دہشتگردوں کو سزا دی جائے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











