امریکی سینٹرل کمانڈ کا آج سے ایران کی بحری ناکہ بندی شروع کرنے کا اعلان

سینٹ کام نے آج سے ایران کی بحری ناکہ بندی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، جس کے تحت ایرانی بندرگاہوں کی طرف جانے والے جہازوں کو روکا جائے گا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کا کہنا ہے کہ یہ بحری ناکہ بندی امریکی وقت کے مطابق آج شام 4 بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب 1 بجے شروع ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا کی خلاف ورزیوں کے بعد اسلام آباد معاہدہ ٹوٹ چکا ہے، ایران
امریکی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران ایرانی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمام بحری جہازوں کو روکا جائے گا اور اس پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔
تاہم امریکی حکام نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ جو بحری جہاز اس ناکہ بندی کے قوانین کی خلاف ورزی نہیں کریں گے، ان کی نقل و حرکت اور آمد و رفت کو معمول کے مطابق برقرار رکھا جائے گا اور انہیں نہیں روکا جائے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












