ایران کو بڑی حد تک پتھر کے دور میں دھکیل دیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ حملوں کے نتیجے میں ایرانی فوج کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ایران کو بڑی حد تک پتھر کے دور میں واپس دھکیل دیا گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس اور امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج ایران پر مسلسل حملے کر رہی ہے اور ایرانی ملٹری کو انتہائی تیزی سے تباہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 4 مہینوں کے دوران ایران کی فوجی طاقت کو ختم کر دیا گیا ہے، ان کے 159 بحری جہاز سمندر برد ہو چکے ہیں، 200 طیارے تباہ کر دیے گئے ہیں اور ہتھیار بنانے کی 84 فیصد صلاحیت ختم کر کے انہیں پتھر کے دور میں پہنچا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسری رات شدید فضائی حملے، متعدد شہروں اور بندرگاہوں پر بمباری
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کی ناکہ بندی سے صرف ایرانی جہازوں کو روکا جائے گا، جبکہ دیگر تمام ممالک کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی مکمل آزادی ہوگی۔
انہوں نے سابق ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کا ذکر کرتے ہوئے انہیں انتہائی ذہین انسان قرار دیا، جس نے اسرائیلیوں کو بہت نقصان پہنچایا تھا اور امریکا نے اسے راستے سے ہٹایا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا خطے کے امیر ممالک اسرائیل، سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کی حفاظت کر رہا ہے، اس لیے ان ممالک کو اس جنگی تحفظ کے بدلے امریکا کو بھاری رقم ادا کرنی چاہیے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












