منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

ایران کا ساحلی دفاعی نظام اور ڈرون تنصیبات تباہ کر دیں، امریکی سینٹ کام

14 جولائی, 2026 09:55

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے ساحلی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون تنصیبات پر 5 گھنٹے طویل فضائی حملوں کا نیا سلسلہ مکمل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

سینٹ کام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فضائیہ اور بحریہ نے ایران کے فوجی اہداف کے خلاف ایک اور بڑی فضائی کارروائی کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

سینٹ کام کے مطابق یہ فضائی کارروائی مسلسل 5 گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ایران کے اہم شہروں بوشہر، چاہ بہار، جاسک، کنارک، ابو موسیٰ اور بندر عباس میں قائم فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا یو اے ای کے 2 بڑے آئل ٹینکرز پر میزائل حملہ، ایک ہلاک اور 8 زخمی

حملوں کا اصل مقصد تجارتی جہازوں پر حملے کرنے کی ایرانی صلاحیت کو کمزور کرنا تھا۔ امریکی فورسز نے ان حملوں میں ایران کے ساحلی دفاعی نظام، میزائل اور ڈرون تنصیبات اور بحری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کیلئے انتہائی جدید اور درست نشانہ بنانے والے ہتھیار استعمال کیے۔

سینٹ کام نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف حصوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں اور امریکی افواج مکمل جنگی صلاحیت کے ساتھ انتہائی چوکس اور کسی بھی چیلنج کا جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔