منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

ایران کا یو اے ای کے 2 بڑے آئل ٹینکرز پر میزائل حملہ، ایک ہلاک اور 8 زخمی

14 جولائی, 2026 09:49

ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز میں یو اے ای کے 2 بڑے تیل بردار سپر ٹینکرز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنا کر ناکارہ کر دیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے عمان کی سمندری حدود میں آبنائے ہرمز کے قریب اس کے 2 بڑے آئل سپر ٹینکرز پر 2 کروز میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

ان حملوں کے نتیجے میں "مومباسا” اور "باہیہ” نامی دونوں آئل ٹینکرز میں شدید آگ لگ گئی، جس پر بعد میں قابو پا لیا گیا۔ اس واقعے میں مومباسا نامی جہاز پر سوار عملے کا ایک بھارتی رکن ہلاک ہو گیا، جبکہ 8 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 4 بھارتی اور 2 یوکرینی شہریوں سمیت 6 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسری رات شدید فضائی حملے، متعدد شہروں اور بندرگاہوں پر بمباری

یو اے ای کی وزارت دفاع نے اس حملے کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امارات کو اپنے اثاثوں کے دفاع کا پورا حق حاصل ہے اور وہ ایرانی اقدامات کا جواب دینے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے ٹیلی گرام پر جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان دونوں آئل ٹینکرز نے امریکا کے بہکاوے میں آ کر نیویگیشن سسٹم بند کر رکھا تھا اور بار بار وارننگ کے باوجود ممنوعہ بارودی سرنگوں والے راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے، جس پر انہیں نشانہ بنا کر ناکارہ کیا گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔