پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی شدید مذمت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے سعودی عرب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور یمن کی تشویشناک صورتحال پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عثمان جدون نے سعودی عرب پر حوثیوں کی جانب سے کیے جانے والے بیلسٹک میزائل حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا ساحلی دفاعی نظام اور ڈرون تنصیبات تباہ کر دیں، امریکی سینٹ کام
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے اپنی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔
پاکستانی سفیر نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور اس کی علاقائی سالمیت کا بھی مکمل حامی ہے۔
انہوں نے تنازع کے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ لڑائی کے بجائے مذاکرات، سفارتکاری اور تحمل کا راستہ اختیار کریں کیونکہ یمن میں دیرپا اور پائیدار امن صرف ایک جامع سیاسی عمل کے ذریعے ہی ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











