منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

مودی کا غیر ملکی میڈیا کے سوالوں سے گریز، عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا

14 جولائی, 2026 11:03

بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ غیر ملکی دوروں کے دوران آزاد میڈیا کے سوالات سے مسلسل گریز پر عالمی جریدے الجزیرہ اور بھارتی صحافیوں نے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے غیر ملکی دورے عالمی سطح پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں اور عالمی میڈیا نے ان دوروں کو سفارتی کامیابی کے بجائے محض ذاتی تشہیر کا ذریعہ قرار دیا ہے۔

عالمی جریدے الجزیرہ کی ایک رپورٹ کے مطابق نریندر مودی نے اپنے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران میڈیا کا سامنا کرنے اور سوالات کے جواب دینے سے صاف گریز کیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی ریاست منی پور میں ایک بار پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے، متعدد مکانات کو آگ لگا دی گئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران یہ تیسرا موقع ہے، جب مودی نے غیر ملکی میڈیا کا سامنا کرنے سے انکار کیا ہو۔

اس سے قبل انہوں نے دورہ آسٹریلیا میں بھی مقامی میڈیا کے سوالات کا جواب دینے سے دوری اختیار کی تھی، جبکہ دورہ ناروے کے دوران ایک مقامی صحافی ہیلے لنگ کے براہِ راست سوال پر مودی کا لاجواب ہونا عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا تھا۔

الجزیرہ نے پریس فریڈم انڈیکس 2026 کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ دنیا کے 180 ممالک میں بھارت آزادی صحافت کے لحاظ سے 157ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

بھارتی صحافی سنگیتا بروا پشاروتی اور غزالہ وہاب سمیت اپوزیشن رہنماؤں نے مودی کے اس رویے کو ملک میں جواب دہی کے فقدان اور اقلیتوں کے سلب ہوتے حقوق سے تعبیر کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔