ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث اسلم بابا گروپ کے 2 کارندے حیدرآباد سے گرفتار

حیدرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث خطرناک اسلم بابا گروپ کے 2 مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔
کراچی میں ڈاکٹر آکاش کے اندوہناک قتل کے معاملے پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ حیدرآباد پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران ڈاکٹر آکاش کے قتل میں ملوث 2 مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کا تعلق بدنام زمانہ اسلم بابا گروپ سے ہے اور یہ اسی گروپ کیلئے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات
تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس جرائم پیشہ گروپ میں ایک لڑکی بھی سرگرم عمل ہے، جو مختلف وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور وہ ماضی میں بھی مختلف سنگین جرائم کے تحت جیل کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ پولیس اب ملزمان سے ان کے نیٹ ورک اور ڈاکٹر آکاش کے قتل کی وجوہات کے بارے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









