منگل، 14-جولائی،2026
منگل 1448/01/29هـ (14-07-2026م)

کراچی میں آئندہ ایک ہفتے تک تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

14 جولائی, 2026 12:53

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کراچی میں آئندہ ہفتے تک تیز بارش کے کسی بھی سسٹم کی موجودگی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال معمول سے کم مون سون بارشیں ہوں گی۔

ترجمان محکمہ موسمیات انجم نزیر ضیغم کا کہنا ہے کہ کراچی میں فی الحال تیز اور موسلا دھار بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں مون سون کے سیزن کا آغاز ہو چکا ہے، اور شہر میں حالیہ ابر آلود موسم، بونداباندی اور ہلکی بارش اسی مون سون سسٹم کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

ان کا کہنا ہے کہ آئندہ آنے والے 3 روز تک شہر کا موسم انتہائی خوشگوار رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ شہر میں آئندہ ہفتے تک تیز بارش کا کوئی سسٹم موجود نہیں ہے اور رواں سال مون سون کی مجموعی بارشیں معمول سے کم ہونے کی توقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔