اماراتی آئل ٹینکر پر حملے میں بھارتی شہری کی ہلاکت، بھارت نے ایرانی نائب سفیر کو طلب کر لیا

بھارتی حکومت نے عمان کی سمندری حدود میں ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں اپنے شہری کی ہلاکت پر نئی دہلی میں تعینات ایرانی نائب سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ہے۔
عمان کی سمندری حدود میں متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر ایرانی کروز میزائل حملے کے دوران ایک بھارتی شہری کی ہلاکت اور 6 دیگر بھارتی باشندوں کے شدید زخمی ہونے پر بھارت نے سخت سفارتی ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق نئی دہلی میں ایرانی نائب سفیر محمد جواد حسینی کو وزارتِ خارجہ طلب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کا یو اے ای کے 2 بڑے آئل ٹینکرز پر میزائل حملہ، ایک ہلاک اور 8 زخمی
بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس طلبی کا مقصد عمان کی حدود میں آئل ٹینکرز پر ایران کی جانب سے کیے جانے والے میزائل حملوں اور بھارتی شہریوں کے جانی نقصان پر شدید احتجاج ریکارڈ کروانا تھا۔
واضح رہے کہ ایرانی حملے کا شکار ہونے والے اماراتی بحری جہاز پر سوار زخمیوں میں سے 4 بھارتی شہریوں کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









