بدھ، 15-جولائی،2026
بدھ 1448/02/01هـ (15-07-2026م)

لبنانی شہریوں پر حملے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیلی جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

15 جولائی, 2026 15:01

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری سے 12 بچوں سمیت 24 لبنانی شہریوں کی شہادت پر اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جنوبی لبنان پر ہونے والے ہولناک اسرائیلی حملوں کی جنگی جرائم کے طور پر آزادانہ تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دنیا بھر کے اداروں پر زور دیا ہے کہ مارچ کے اوائل میں جنوبی لبنان پر کیے جانے والے کم از کم 3 اسرائیلی حملوں کی فوری تحقیقات شروع کی جائیں کیونکہ ان حملوں میں کھلم کھلا عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مزاحمتی بلاک امریکا اور اسرائیل کو خطے سے نکال کر مغربی ایشیا کا نیا مستقبل لکھے گا، ایرانی جرنل

رپورٹ کے مطابق ان وحشیانہ فضائی حملوں میں عام لبنانی شہریوں کے گھروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں کئی خاندانوں کا نام و نشان مٹ گیا۔ ان اسٹریٹجک حملوں کے دوران 12 معصوم بچوں سمیت 24 لبنانی شہری شہید ہوئے تھے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے اب تک اس بات کی کوئی معلومات فراہم نہیں کیں کہ ان کا اصل ہدف کیا تھا، جبکہ دوسری جانب تنظیم کو تحقیقات کے دوران وہاں کسی بھی قسم کے فوجی ہدف یا مسلح سرگرمی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، جس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔