مزاحمتی بلاک امریکا اور اسرائیل کو خطے سے نکال کر مغربی ایشیا کا نیا مستقبل لکھے گا، ایرانی جرنل

میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ امریکا نے اسلام آباد معاہدہ توڑ کر تاریخی غلطی کی، مزاحمتی بلاک امریکا کو خطے سے نکال کر مغربی ایشیا کا نیا مستقبل لکھے گا۔
ایرانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کے سینئر مشیر میجر جنرل یحییٰ رحیم صفوی نے کہا ہے کہ مزاحمتی بلاک مغربی ایشیا کے سیاسی اور سکیورٹی مستقبل کا فیصلہ خود کرے گا اور خطے سے تمام بیرونی قوتوں کو باہر نکال پھینکا جائے گا۔
لبنانی میڈیا کو دیے گئے ایک خصوصی اور تفصیلی انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ غزہ، لبنان، شام، عراق اور ایران میں رونما ہونے والے واقعات الگ الگ بحران نہیں بلکہ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا گزشتہ 120 برسوں سے مغربی طاقتوں اور امریکا کی سازشوں کا بنیادی نشانہ رہا ہے جبکہ صیہونی ریاست گزشتہ 8 دہائیوں سے خطے میں عدم استحکام اور جنگوں کی سب سے بڑی وجہ بنی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز سے تیل کی برآمد سب کے لیے ہوگی یا کسی کے لیے بھی نہیں، ایران
میجر جنرل صفوی نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن نے ایرانی رہبرِ اعلیٰ سید علی خامنہ ای کو شہید کر کے سب سے بڑی تاریخی غلطی کی ہے، اور اس کے بعد امریکی صدر نے خود اپنے دستخطوں سے منظور شدہ ‘اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت’ کی خلاف ورزی کر کے اس معاہدے کو مکمل ناکام بنا دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کی رو سے امریکا کو لبنان پر جنگ بند کرنی تھی، بحری ناکہ بندی ختم کرنی تھی اور ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے تھے، جو اس نے نہیں کیے۔
انہوں نے ایرانی رہبر اعلیٰ کے جنازے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی جنازے میں 4 کروڑ 20 لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی جو تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ تھا۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حزب اللہ لبنان کی آزادی اور خود مختاری کا دفاع کر رہی ہے اور مزاحمتی بلاک بحیرہ روم، آبنائے ہرمز، باب المندب اور بحیرہ احمر تک پھیل چکا ہے، جو امریکا اور صیہونی حکومت کے لیے دلدل ثابت ہو گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












