ایران اپنے وجود کی جنگ لڑرہا ہے، امریکا کا ہدف حکومت کا خاتمہ اور ملک کی تقسیم ہے، ایرانی اسپیکر

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، امریکا کا مقصد تہران حکومت کا خاتمہ اور ملک کے ٹکڑے کرنا ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بیان میں کہا ہے کہ تہران اس وقت امریکا کے ساتھ ایک بقا اور وجود کی جنگ لڑ رہا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکا کے مقاصد صرف ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے تک محدود نہیں ہیں بلکہ وہ ایران کو تقسیم کر کے اس کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایران پر 4 روز سے جاری حملوں میں 30 سے زائد عام شہری اور 7 فوجی شہید ہوئے، ایرانی حکام
محمد باقر قالیباف نے اس بات پر زور دیا کہ ہم نے کبھی بھی جنگ کا استقبال نہیں کیا اور نہ ہی کبھی کریں گے، لیکن ملکی سلامتی اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہمیں ہر وقت جنگ اور آخری حد تک ڈٹ جانے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جنگ کے ساتھ ساتھ سفارت کاری بھی ایک متوازی راستہ ہے، اور تہران کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سفارتی بات چیت اور مذاکرات کا راستہ بھی اختیار کرنا چاہیے۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ چاہے جنگ ہو یا مذاکرات کی میز، ہمارا ہر اقدام ملکی سلامتی، قومی مفادات اور دور اندیشی پر مبنی ہونا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے پاس اپنی طاقت پر بھروسہ کرنے کے علاوہ کوئی اور راستہ موجود نہیں ہے۔ امریکا کے ساتھ ہونے والی مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے باقر قالیباف نے کہا کہ اگر ایران کو اس معاہدے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا تو تہران کے پاس بھی اس پر عمل درآمد جاری رکھنے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہتی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












