منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

بحیرہ احمر میں خطرات بڑھ گئے، یورپی یونین کو مزید جنگی جہازوں کی ضرورت ہے، کایا کالس

22 ستمبر, 2026 14:36

کایا کالس کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر میں سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے یورپی بحری مشن کو مزید جنگی اور فضائی اثاثوں کی فوری ضرورت ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ احمر میں عالمی شپنگ کو درپیش خطرات روز بروز سنگین ہوتے جا رہے ہیں، اس لیے وہاں تعینات یورپی یونین کے اسپائڈز مشن کے پاس اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے کافی بحری جہاز موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جب یہ مشن شروع کیا گیا تھا تو یہ طے کیا گیا تھا کہ اس کے لیے کم از کم 10 جنگی جہاز درکار ہوں گے، لیکن موجودہ گھمبیر صورتحال میں یہ ضرورت مزید بڑھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جی سیون وزرائے خارجہ کا ایران سے حوثیوں کو عسکری امداد بند کرنے کا مطالبہ

کایا کالس نے رواں ماہ کے شروع میں یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کو ایک خط بھی لکھا تھا، جس میں ان سے اس مشن کے لیے اپنے تعاون میں اضافے کی اپیل کی گئی تھی۔ اس معاملے پر یورپی ممالک کے وزرائے دفاع اور خارجہ کے آئندہ اجلاسوں میں تفصیلی غور کیا جائے گا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس بحران کی وجہ سے یورپی معیشتیں پہلے ہی بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں سے متاثر ہیں، سمندری رسد کے نظام میں خلل پڑنے سے یورپی مفاد کو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔