امریکا کی رات گئے ایران کے کئی شہروں پر وحشیانہ بمباری، شہادتوں کی تعداد 35 ہوگئی

امریکا نے رات گئے جنوبی اور وسطی ایران کے متعدد شہروں پر وحشیانہ فضائی حملے کیے، جس کے نتیجے میں بچوں کے کینسر اسپتال سمیت وسیع پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں۔
امریکی فوج نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات جنوبی اور وسطی ایران کے مختلف صوبوں اور تزویراتی مقامات پر مسلسل پانچویں روز وحشیانہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا، جس کے نتیجے میں ہولناک تباہی کی اطلاعات ہیں۔
تہران کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے بندر عباس کی بندرگاہ، جزیرہ قشم، سیریک، چابہار، راسک اور کونارک کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔
صوبہ مارکازی کے شہر خنداب کے قریب بھی 2 شدید امریکی حملے کیے گئے جبکہ مغربی شہر خورم آباد میں بھی زوردار دھماکے سنے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف لامتناہی جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، امریکی نائب صدر
ان حملوں کے نتیجے میں صوبہ خوزستان کے شہر اہواز میں بچوں کے کینسر کے علاج کے ایک بڑے اسپتال کو شدید نقصان پہنچا، جس کے باعث اسے فوری طور پر خالی کرانا پڑا۔
ایرانی محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان ہولناک فضائی حملوں میں اب تک 35 معصوم شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ نے اپنی کارروائی مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بندر عباس سمیت مختلف مقامات پر ایران کے دفاعی نظام، کمانڈ سینٹرز اور ڈرون و میزائل ٹھکانوں کو ٹھیک نشانے پر لیا ہے تاکہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کو محفوظ بنایا جا سکے۔
ایرانی فورسز نے ان حملوں کے جواب میں خطے میں موجود متعدد امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












