جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف لامتناہی جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، امریکی نائب صدر

16 جولائی, 2026 09:08

امریکی نائب صدر نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے کچھ عناصر امریکی رائے عامہ کو تبدیل کر کے ایران کے خلاف لامتناہی جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے اندر کچھ ایسی شخصیات موجود ہیں، جو امریکی رائے عامہ کو گمراہ کر کے ایران کے خلاف جاری جنگ کو غیر معینہ مدت تک طویل کرنا چاہتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل لبنان سے فوج نکالے، ایران ہمارے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے، امریکی صدر

ان کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کے کسی بھی اثر و رسوخ کے بغیر ہی ایران کے خلاف فوجی کارروائی کا فیصلہ کرتے کیونکہ وہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے حامی ہیں، جبکہ خود امریکی اور اسرائیلی رپورٹس تصدیق کرتی ہیں کہ ایران کا جوہری پروگرام پرامن اور سول مقاصد کے لیے ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کو تشویش ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کے بجائے آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی بحالی پر توجہ مرکوز کر چکی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔