اسرائیل لبنان سے فوج نکالے، ایران ہمارے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہتا ہے، امریکی صدر

امریکی صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ان سے ملاقات اور تصفیہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ انہوں نے لبنان میں حزب اللہ سے نمٹنے کیلئے اسرائیل سے مختلف حکمت عملی کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ملاقات کا خواہشمند ہے اور وہ تمام حل طلب معاملات کو طے کرنا چاہتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم دیکھیں گے کہ ایران کے ساتھ کوئی نیا معاہدہ یا سمجھوتہ طے پاتا ہے یا نہیں، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی قسم کی ڈیڈ لائن مقرر کرنا پسند نہیں کرتے اور ایران کو اپنے رویے میں بہتری لانی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کیخلاف جنگ میں امریکی اخراجات 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
امریکی صدر نے اسرائیل پر بھی زور دیا کہ وہ ایران پر مکمل توجہ مرکوز کرنے کے لیے لبنان میں اپنی فوجی تعیناتی اور حکمت عملی پر نظر ثانی کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے اب امریکی فوج خود نمٹے گی اور ان کا طریقہ کار اسرائیل سے بلکل مختلف ہوگا۔
امریکی صدر کا دعویٰ تھا کہ حزب اللہ کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں اسرائیل کے مقابلے میں کہیں زیادہ درست اور مؤثر ثابت ہوں گی، جس کے تحت امریکی فوج عمارتیں اور ٹھکانے تباہ کرے گی اور انتہائی ٹارگٹڈ کارروائیاں کی جائیں گی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












