جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

ایران کیخلاف جنگ میں امریکی اخراجات 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

16 جولائی, 2026 08:50

امریکی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ کے حقیقی اخراجات 80 سے 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جو پینٹاگون کے سرکاری دعوؤں سے 3 گنا زیادہ ہیں۔

ایران کے خلاف امریکا کی جنگ کے مالی نقصانات سرکاری اندازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں اور یہ اب 80 ارب سے 100 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

امریکی چینل این بی سی نیوز نے محکمہ جنگ کے اندرونی ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ رقم پینٹاگون کی جانب سے عوامی سطح پر ظاہر کی گئی 30 ارب ڈالر کی رقم سے 3 گنا زیادہ ہے۔

پینٹاگون کے سرکاری اعداد و شمار میں صرف استعمال شدہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کی قیمت شامل کی گئی ہے، جبکہ اس میں مغربی ایشیا میں ایرانی جوابی حملوں سے تباہ ہونے والے امریکی فوجی انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے اخراجات شامل نہیں کیے گئے، جو کہ خود 30 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اپنے وجود کی جنگ لڑرہا ہے، امریکا کا ہدف حکومت کا خاتمہ اور ملک کی تقسیم ہے، ایرانی اسپیکر

اس کے علاوہ ان اخراجات میں لاجسٹکس، 2 بحری بیڑوں کی دیکھ بھال، فوجیوں کا انخلا اور مزید 2 ماہ کی وہ شدید جنگ بھی شامل نہیں ہے، جس کے دوران امریکا نے سینکڑوں اضافی فضائی حملے کیے۔ دوسری جانب ایران وار کاسٹ ٹریکر پورٹل کے مطابق واشنگٹن جون کے وسط تک اس جنگ پر 113 ارب ڈالر سے زائد رقم اڑا چکا ہے۔

کانگریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائیہ اپنے 42 طیارے اور ڈرون گنوا چکی ہے، جن میں ایف 15 اور ایف 35 جیسے جدید ترین طیارے شامل ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 فروری کو شروع ہونے والے اس حملے کو صرف 4 سے 5 ہفتوں کا آسان آپریشن قرار دیا تھا، لیکن ساڑھے 4 ماہ گزرنے کے بعد بھی اس جنگ سے نکلنے کا کوئی واضح راستہ نظر نہیں آ رہا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔