وطن کیلئے دونوں ٹانگیں قربان کرنے والے غازی سپاہی عزیر کا آبائی علاقے میں تاریخی استقبال

شمالی وزیرستان کے دہشت گردی مخالف آپریشن میں اپنی دونوں ٹانگیں وطن پر قربان کرنے والے غازی سپاہی محمد عزیر کا ان کے آبائی علاقے میں تاریخی اور والہانہ استقبال کیا گیا۔
ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے لیے اپنی جوانی اور ٹانگیں قربان کرنے والے سندھ کے علاقے ٹنڈو اللہ یار کے غازی سپاہی محمد عزیر جب صحت یاب ہو کر اپنے آبائی گھر واپس پہنچے تو مقامی شہریوں کی جانب سے ان کا تاریخی استقبال کیا گیا۔
غازی سپاہی محمد عزیر رواں سال 10 مئی کو شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے دتہ خیل میں دہشت گرد خوارج کی جانب سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے، جس کے نتیجے میں انہیں اپنی دونوں ٹانگوں کی قربانی دینا پڑی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں آپریشن شعبان کے دوران مزید 3 خارجی دہشت گرد ہلاک
غازی سپاہی کی صحت یابی اور طویل علاج کے بعد اپنے آبائی شہر آمد پر مقامی شہریوں، معززین، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں کی بہت بڑی تعداد نے ایک شاندار استقبالیہ ریلی نکالی۔
اس ریلی کے دوران شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور انہوں نے پاک فوج کے ساتھ اپنی والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کیا۔
پوری فضا ’’پاکستان زندہ باد‘‘ اور ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی اور عوام نے غازی سپاہی محمد عزیر کے غیر متزلزل جذبے اور عزم کو زبردست الفاظ میں سلام پیش کیا۔
ریلی میں وطن پر جان نثار کرنے والے شہداء اور ملک کی خاطر جسمانی اعضاء قربان کرنے والے غازیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








