بدھ، 15-جولائی،2026
بدھ 1448/02/01هـ (15-07-2026م)

بلوچستان میں آپریشن شعبان کے دوران مزید 3 خارجی دہشت گرد ہلاک

15 جولائی, 2026 12:09

بلوچستان میں پاک فوج، ایف سی اور پولیس کے مشترکہ "آپریشن شعبان” کے دوران مزید 3 خارجی دہشت گرد مارے گئے ہیں، جس کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 126 ہو گئی۔

بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی بڑی کارروائی جاری ہے، جہاں پاک فوج، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان اور پولیس کے مشترکہ "آپریشن شعبان” کے دوران مزید 3 خارجی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں انتہائی مؤثر اور فیصلہ کن کارروائیاں کی جا رہی ہیں، جس کے دوران دہشت گردوں کو ہوائی اور زمینی حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان حکومت کے سانحہ زیارت دھرنا کمیٹی سے مذاکرات، جوڈیشل کمیشن کے قیام کی یقین دہانی

سیکورٹی فورسز کے ان مربوط حملوں کے نتیجے میں خارجی دہشت گردوں کو بھاری جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔

فصیلات کے مطابق اب تک کی کارروائیوں میں مزید 3 دہشت گردوں کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد صرف آپریشن شعبان میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 88 تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ 5 جولائی سے شروع ہونے والے اس آپریشن اور دیگر خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیوں کے دوران اب تک مجموعی طور پر 126 خارجی دہشت گرد انجام کو پہنچ چکے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔