جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

کراچی میں آٹے کی قلت کا خدشہ، فلور ملز مالکان کی وزیراعظم سے مداخلت کی اپیل

16 جولائی, 2026 14:46

فلور ملز ایسوسی ایشن نے کراچی میں آٹے کے شدید بحران کا اندیشہ ظاہر کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ اگر پنجاب سے سپلائی بحال نہ ہوئی تو 10 روز میں آٹا نایاب ہو جائے گا۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے کراچی کے شہریوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آٹے کے موجودہ بحران پر فوری قابو نہ پایا گیا تو اگلے 10 روز کے بعد کراچی بھر میں آٹا دستیاب نہیں ہوگا۔

فلور ملز مالکان کے مطابق کراچی میں پیدا ہونے والے آٹے کے اس سنگین بحران کا براہِ راست ذمہ دار صوبہ پنجاب ہے، جہاں سے گندم کی منتقلی میں رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں جہاز سازی کی صنعت کی بحالی کا آغاز، کراچی شپ یارڈ کو اہم ذمہ داری مل گئی

فلور ملز مالکان نے وزیراعظم سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ پنجاب حکومت کے فیصلوں کا فوری نوٹس لیں تاکہ سپلائی چین کو بحال کیا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس بحران کو ختم کرنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدامات نہ کیے تو ان کے پاس ہڑتال پر جانے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

واضح رہے کہ کراچی میں آٹے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد نان اور روٹی کی قیمتیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔

اس وقت شہر میں سادہ روٹی 25 روپے جبکہ چپاتی 20 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جس کے باعث شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی یہ بنیادی ترین غذائی اشیاء اب ان کے لیے خریدنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔