بھارتی ریاست منی پور میں حالات پھر کشیدہ، آسام رائفلز کے کیمپ پر حملہ

بھارتی ریاست منی پور میں مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے حالات ایک بار پھر کشیدہ ہو گئے، مظاہرین نے آسام رائفلز کے کیمپ پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ کی۔
بھارتی ریاست منی پور میں مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں کے باعث حالات روز بروز سنگین شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں اور عوام اور سیکیورٹی فورسز اب آمنے سامنے آ چکے ہیں۔
بھارتی جریدے دی نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق منی پور کے ضلع سیناپتی میں ایک سرچ آپریشن کے بعد مشتعل ہجوم نے آسام رائفلز کے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں سال 2010 کے بعد خواتین کیخلاف جرائم میں دوگنا سے زائد اضافہ
مظاہرین نے آسام رائفلز کی عمارت پر شدید پتھراؤ کیا، احاطے میں توڑ پھوڑ کی اور وہاں کھڑی 3 سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا کر نذرِ آتش کر دیا۔ حالات پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے ہجوم پر آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ بھارتی جریدے دی اکنامک ٹائمز کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 دنوں میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والا یہ 3 تیسرا بڑا حملہ ہے۔
اس نازک صورتحال پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت منی پور میں انسانی حقوق کے تحفظ اور جاری تشدد کو روکنے میں ناکام ہو چکی ہے۔
ماہرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز پر بڑھتے ہوئے یہ مسلسل حملے مودی حکومت اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف شدید عوامی بیزاری اور کھلے عدم اعتماد کی عکاسی کرتے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










