جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

5 دنوں میں 4 ایرانی حملے، اردن میں امریکی فوجی اڈوں اور ہیلی کاپٹروں کو شدید نقصان، 2 ہلاکتیں

19 جولائی, 2026 09:37

نیویارک ٹائمز کے مطابق اردن میں 5 دنوں کے دوران ہونے والے 4 ایرانی حملوں میں 2 امریکی فوجی ہلاک، ایک لاپتہ اور درجنوں زخمی ہو گئے، جبکہ کئی ہیلی کاپٹروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ اردن میں واقع امریکی فوجی ٹھکانوں پر گزشتہ 5 دنوں کے دوران ایران کی جانب سے 4 بڑے حملے کیے گئے ہیں۔

ان حملوں کے نتیجے میں اب تک 2 امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ ایک فوجی تاحال لاپتہ ہے اور درجنوں اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے خطے میں امریکی افواج کے خلاف ایران کی حالیہ جوابی مہم کی شدت کا اندازہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کویت میں 2 امریکی فوجی اڈوں پر ایران کے ڈرون حملے، اسلحہ خانہ اور ریڈار سسٹم تباہ

تفصیلات کے مطابق پہلا ایرانی حملہ شاہ فیصل ایئربیس پر قائم ایک رہائشی عمارت پر ہوا، جہاں کم از کم 5 امریکی فوجی زخمی ہوئے۔

دوسرا حملہ مشرقی اردن میں واقع ایک ایسے بیس پر کیا گیا، جہاں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر موجود تھے، جس سے کئی طیاروں کو نقصان پہنچا۔

جمعہ کو ہونے والے مہلک حملے سے ٹھیک 48 گھنٹے پہلے ایرانی میزائلوں نے ازرق میں واقع موفق سالتی ایئربیس کو نشانہ بنایا، جہاں بنکروں کی طرف بھاگتے ہوئے تقریباً 20 امریکی فوجی زخمی ہو گئے۔

اس کے بعد جمعہ کے دن اسی بیس پر دوبارہ حملہ کیا گیا، جس میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے، جبکہ ایک اہلکار لاپتہ ہو گیا۔ ان تمام حملوں نے اردن میں امریکی فوجی نیٹ ورک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔