عراق میں ایرانی ڈرون کو ناکارہ بناتے ہوئے ایک امریکی فوجی ہلاک، دوسرا زخمی

شمالی عراق میں مار گرائے گئے ایرانی ڈرون کے دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا، جس سے امریکی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 17 ہو گئی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ شمالی عراق میں ایک کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔
یہ حادثہ 18 جولائی کو اس وقت پیش آیا، جب امریکی فورسز ایک مار گرائے گئے ایرانی ڈرون کے اندر موجود غیر منفجرہ بارودی مواد کو کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے ناکارہ بنا رہی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران آبنائے ہرمز کو دباؤ کیلئے استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری بوجھ بانٹے، مارکو روبیو
اس واقعے میں ایک اور امریکی فوجی بھی معمولی زخمی ہوا ہے۔ سینٹ کام نے ہلاک ہونے والے فوجی کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
اس تازہ ترین ہلاکت کے بعد، 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف شروع کی جانے والی اس جنگ میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجی اہلکاروں کی کل تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔
امریکی کمانڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اردن میں جمعے کے روز ہونے والے حملے کے مقام سے کچھ نامعلوم انسانی باقیات ملی ہیں، جن کی تصدیق کا عمل ابھی جاری ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











