ایران آبنائے ہرمز کو دباؤ کیلئے استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری بوجھ بانٹے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ نے ایران پر سفارتی معاہدے کی خلاف ورزی اور آبنائے ہرمز کو دباؤ کے لیے استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عالمی طاقتوں سے جہاز رانی کے تحفظ کا بوجھ بانٹنے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فلپائن روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران خطے کے تنازع میں آبنائے ہرمز کو ایک ہتھیار اور دباؤ کے حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے دنیا کے دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے مزید اقدامات کریں۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکہ سمندری ٹریفک کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا، لیکن دیگر حکومتوں کو بھی اس کا بوجھ بانٹنے کے لیے فنڈز یا فوجی سامان فراہم کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : آبنائے ہرمز میں وارننگ نظر انداز کرنے والے 2 آئل ٹینکرز دھماکوں کے بعد رک گئے، ایرانی پاسداران انقلاب
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارت کاری کے لیے ہمیشہ تیار ہے اور ماضی میں کئی بار کوششیں کی گئی ہیں، لیکن ایران ایک طرف مذاکرات کا سگنل دیتا ہے اور دوسری طرف تجارتی جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کر رہا ہے، جو جون میں ہونے والے امن معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سفارتی کوششیں ناکام ہوئیں تو یہ ایران کے لیے اچھا نہیں ہوگا کیونکہ اس کی معیشت پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











