آبنائے ہرمز میں وارننگ نظر انداز کرنے والے 2 آئل ٹینکرز دھماکوں کے بعد رک گئے، ایرانی پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے پر امریکی دباؤ کے تحت غیر محفوظ سفر کرنے والے 2 تیل بردار بحری جہاز دھماکوں کی زد میں آ کر رک گئے۔
ایران کی پاسداران انقلاب فورس جاری بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز دھماکوں کا شکار ہو گئے ہیں۔ یہ دونوں بحری جہاز امریکی فوج کی ترغیب اور شدید دباؤ کے بعد اس تزویراتی آبی گزرگاہ کے غیر محفوظ اور حادثاتی خطرے سے دوچار جنوبی راستے کو استعمال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی حملوں سے ایران کو بھاری نقصان پہنچا، میزائل اور ڈرون ختم ہو رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ان جہازوں نے ایرانی فورسز کی جانب سے دی جانے والی پیشگی وارننگ کو نظر انداز کیا، جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا اور دونوں جہازوں کو پیش قدمی روکنا پڑی۔
پاسداران انقلاب نے ان جہازوں کی شناخت، دھماکوں کی اصل وجہ یا کسی جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
دوسری جانب برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) نے بھی تصدیق کی ہے کہ عمان کے علاقے کمزار سے 8 ناٹیکل میل دور ایک بحری جہاز میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ جب تک خطے میں امریکی فوجی آپریشن جاری رہے گا، یہ کوریڈور کیمیکل کھاد یا تیل و گیس کی ترسیل کے لیے غیر محفوظ رہے گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










