جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

قطر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں احتجاج، ایرانی حملوں پر مالی معاوضے کا مطالبہ

21 جولائی, 2026 10:38

قطر نے اپنے بحری ٹینکرز پر ایرانی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ سے رجوع کیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے مالی معاوضے کا مطالبہ کر دیا۔

قطر نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور سیکریٹری جنرل کو الگ الگ خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں ایران کی جانب سے ملکی تنصیبات اور بحری جہازوں پر کیے جانے والے مسلسل حملوں کی تفصیلات شامل کی گئی ہیں۔

قطری حکومت نے ان خطوط میں 7 جولائی کو قطری آئل ٹینکر الریقایات پر ہونے والے حملے اور 12 جولائی کو کیے جانے والے میزائل حملے کا خاص طور پر ذکر کیا ہے، جسے قطری افواج نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی دفاعی سسٹمز تباہ کرنے کا دعویٰ

قطری حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

قطر نے ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے مالی اور جانی نقصان کے ازالے کے لیے باقاعدہ معاوضے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی یہ واضح کیا ہے کہ وہ اپنی سیکیورٹی کے دفاع کے لیے مناسب وقت پر جواب دینے کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔