جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی دفاعی سسٹمز تباہ کرنے کا دعویٰ

21 جولائی, 2026 10:16

ایران کی پاسداران انقلاب نے بحرین اور کویت میں موجود امریکی ملٹری بیسز، ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحرین اور کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات، ریڈار سسٹمز اور ایئر ڈیفنس نیٹ ورک پر بڑے پیمانے پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔

پاسداران انقلاب کے بیان میں بتایا گیا کہ بحرین کے علاقے محرق اور الرفاع میں ایک کوآرڈینیٹڈ آپریشن کے دوران امریکی ایئر ڈیفنس سسٹمز، ریڈار اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کو مکمل طور پر نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے، تاکہ آئندہ کی فوجی عملیات کے لیے راستہ صاف کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے ایران کے خلاف مسلسل دسویں رات بھی فضائی حملے جاری، مختلف شہروں میں دھماکے

پاسداران انقلاب کے مطابق کویت میں قائم علی السالم ایئر بیس پر حملہ کر کے امریکی فوج کے ایم کیو 9 ڈرون کے ہینگر کو تباہ کیا گیا ہے، جس سے متعدد غیر ملکی طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ کویت میں امریکی ملٹری کی طویل فاصلے تک مار کرنے والے ریڈار، ٹیلیکمیونیکیشن سینٹر، سیٹلائٹ ریسیونگ سسٹمز اور میزائل ڈیفنس ریڈار کو بھی ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

کویت کے احمد الجابر بیس پر کارروائی کرتے ہوئے ارلی وارننگ ریڈار، پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم اور فضائی دفاعی سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹم کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کے مطابق اس تمام آپریشن کا بنیادی مقصد خطے میں موجود امریکی ریڈار کوریج کو ختم کرنا تھا تاکہ ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کی مزید کارروائیوں میں حائل رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔