ایران کے شہر میناب میں امریکی حملے میں شہید مزید 32 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ایران کے شہر میناب کے ایک اسکول پر امریکی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 32 بچوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی، ملبے سے اب بھی مزید لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے۔
ایران کے شہر میناب میں 28 فروری کو ایک اسکول پر ہونے والے امریکی حملے میں شہید ہونے والے 32 بچوں کی آخری رسومات اور نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ اس الم ناک واقعے کے بعد پور علاقے میں فضا انتہائی غمگین ہے اور آخری رسومات میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قطر کی امریکہ اور ایران سے کشیدگی میں کمی اور طے شدہ معاہدے پر عمل کرنے کی اپیل
حکام کے مطابق اسکول پر کیے گئے بمباری کے واقعے میں اب تک مجموعی طور پر کم از کم 170 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے اور امدادی کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیموں کو ملبے کے نیچے سے مزید شہید ہونے والے افراد کی باقیات مل رہی ہیں، جس کے باعث شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












