جمعرات، 23-جولائی،2026
جمعرات 1448/02/09هـ (23-07-2026م)

قطر کی امریکہ اور ایران سے کشیدگی میں کمی اور طے شدہ معاہدے پر عمل کرنے کی اپیل

22 جولائی, 2026 10:30

قطر کے وزیراعظم نے سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ کر کے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے تمام فریقین سے امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ معاہدے پر من وعن عمل کی اپیل کی ہے۔

قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم آل ثانی نے سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

قطری وزارتِ خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران خطے میں امن و امان قائم کرنے، کشیدگی کو کم کرنے اور باہمی سفارتی کوششوں کو مزید موثر بنانے پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

قطری وزیراعظم نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ تمام متعلقہ فریقوں کو مسائل کا حل صرف سفارت کاری کے ذریعے تلاش کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے خلاف حوثیوں کے بیانات، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی شدید مذمت

انہوں نے امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمت کی یادداشت کے نکات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی تاکید کی تاکہ اب تک حاصل ہونے والے سفارتی نتائج کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے اور خطے کو پائیدار استحکام فراہم کیا جائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قطری وزیراعظم نے آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی بحری آمدورفت کی آزادی کو برقرار رکھنے پر زور دیا تاکہ تیل اور معاشی تجارت پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

قطر کا مؤقف ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے، تناؤ میں کمی لانے اور پائیدار معاہدوں کے حصول کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔