کراچی: سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کی پہلی فہرست جاری

کراچی میں سرکاری کالجوں کے انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے پہلی میرٹ فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ کالجز سندھ نے مختلف سرکاری کالجوں میں منتخب ہونے والے طلبہ و طالبات کی فہرست جاری کرتے ہوئے انہیں مقررہ وقت کے اندر داخلہ مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ کالجز کے مطابق داخلے مکمل طور پر میرٹ کی بنیاد پر دیے جا رہے ہیں، جبکہ طلبہ کو ان کی ترجیحات اور میرٹ کے مطابق کالج الاٹ کیے گئے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل کالجز کے مطابق رواں سال سندھ بھر سے انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لیے ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سب سے زیادہ درخواستیں کراچی سے جمع کرائی گئیں۔ شہر سے مجموعی طور پر 98 ہزار 646 طلبہ و طالبات نے سرکاری کالجوں میں داخلے کے لیے درخواست دی۔
محکمہ تعلیم نے تمام منتخب طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31 جولائی تک اپنے داخلے کی تصدیق (کنفرمیشن) مکمل کریں تاکہ داخلے کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔ مقررہ تاریخ تک داخلہ کنفرم نہ کرنے کی صورت میں نشست خالی تصور کی جا سکتی ہے۔
Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










