اسلام آباد ایئرپورٹ پر عالمی معیار کے مطابق طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

پاکستان کی ایوی ایشن صنعت کو خودکفیل بنانے کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی بار یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے معیار کے مطابق طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز قائم کیا جا رہا ہے۔
پاکستان کے فضائی شعبے کی خودمختاری کے لیے ایک بڑا اقدام سامنے آیا ہے، جس کے تحت پہلی بار یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے معیار کے مطابق ایئرکرافٹ مینٹی ننس، ریپیئر اینڈ اوورہال مرکز قائم کیا جا رہا ہے۔
یہ خصوصی مرکز نجی کمپنی نورٹک کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بنایا جا رہا ہے، جہاں ایئربس اے 318 اور اے 319 سمیت مختلف دیگر طیاروں کی باقاعدہ مرمت اور دیکھ بھال کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ہی ایئرپورٹ پر پائلٹس کی جدید تربیت کے لیے فلائٹ سیمولیٹر بھی قائم ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں ٹک ٹاک لائیو اسٹریم بند ہونے کی خبروں پر اصل حقائق سامنے آ گئے
اسی سلسلے میں ایئر بلیو لمیٹڈ بھی اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک جدید طیارہ مینٹی ننس ہینگر تعمیر کر رہی ہے، جس کے ذریعے تکنیکی عملے، انجینئروں اور آلات کو موسمی اثرات سے تحفظ فراہم ہو گا۔
ایئر بلیو اپریل 2027 تک ایک جدید فلائٹ ٹریننگ سینٹر اور فل فلائٹ سمیولیٹر کی سہولت بھی قائم کرے گی، جس سے دیگر تجارتی ایئرلائنز کو بھی مقامی سطح پر مرمت کی سہولیات مل سکیں گی۔
یہ تمام تر منصوبے وزارت دفاع کے ایوی ایشن سیکٹر ٹرانسفارمیشن پروگرام کے تحت بن رہے ہیں، جن میں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی ریگولیٹری امور کی نگرانی کر رہی ہیں۔ یہ پیش رفت اسلام آباد کو خطے کے ایوی ایشن حب میں تبدیل کرے گی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










