جمعہ، 24-جولائی،2026
جمعہ 1448/02/10هـ (24-07-2026م)

سعودی عرب سے نیوکلیئر معاہدہ ابراہم ایکارڈ سے مشروط ہے، وائٹ ہاؤس

24 جولائی, 2026 09:00

وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان نیوکلیئر توانائی سے متعلق معاہدہ سعودی عرب کی ابراہم ایکارڈ میں شمولیت سے مشروط ہے۔

امریکی ایوانِ صدر وائٹ ہاؤس نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ نیوکلیئر توانائی کا معاہدہ ابراہم ایکارڈ کا حصہ بننے سے مشروط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان تاریخی جوہری تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی قیادت سے ابراہم ایکارڈ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کر چکے ہیں اور امریکا کو امید ہے کہ سعودی عرب جلد اس اہم معاہدے کا حصہ بن جائے گا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے مفادات اور خطے میں امن کے قیام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مسلسل مذاکرات جاری رکھے گا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صدر ٹرمپ ابراہم ایکارڈ کا دائرہ کار مزید وسیع کرنا چاہتے ہیں اور اس میں مزید ممالک کی شمولیت کے خواہش مند ہیں تاکہ خطے کے سیاسی اور معاشی حالات میں بہتری لائی جا سکے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔