حوثی ملیشیا کے سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے

یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہروں جیزان اور ینبع میں واقع تیل کی کمپنی آرامکو کی اہم تنصیبات پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑے حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
انصار اللہ حوثی گروپ کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی جارحیت کے جواب میں 2 بڑے اور کامیاب فوجی آپریشن کیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلا آپریشن جیزان میں آرامکو کی حساس تنصیبات پر کیا گیا، جس میں درجنوں میزائلوں اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔ دوسری کارروائی ینبع کے علاقے میں آرامکو کے مراکز پر کی گئی، جہاں میزائل اور ڈرونز داغے گئے۔ ترجمان کے مطابق دونوں آپریشنز نے اپنے متعین اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں : سعودی اتحادی افواج کا الحدیدہ میں حوثی ملیشیا کے عسکری ٹھکانوں پر حملہ
یحییٰ سریع نے بتایا کہ یہ اقدامات سعودی فضائیہ کی جانب سے یمن کے شہر حدیدہ، اس کی بندرگاہ اور کامران جزیرے پر کی جانے والی بمباری کے جواب میں کیے گئے ہیں، جس سے شدید مالی و جانی نقصان ہوا تھا۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایئر ڈیفنس نے یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے سعودی جنگی طیاروں کی تشکیل کا کامیابی سے مقابلہ کیا اور انہیں مزید حملے کرنے سے روک دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









