پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت، ایران آبنائے ہرمز سے فیس وصولی کے مؤقف پر قائم

27 جولائی, 2026 10:04

عمان کی زیرِ قیادت ایران اور امریکہ کے درمیان سفارتی مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، تاہم ایران آبنائے ہرمز پر سروس فیس کی وصولی کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔

ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے عمانی وفد نے تہران کا دورہ کیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں میں اہم پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔

عمانی وفد نے تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام اور ایک مشترکہ نظام تشکیل دینے کے حوالے سے تجاویز کا تبادلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ٹرمپ نے سفارت کاری کو موقع دینے کیلئے ایران پر حملے روکے، امریکی سفیر

اس تمام تر سفارتی تحرک کے باوجود آبنائے ہرمز کے بنیادی مؤقف پر ایران کی پالیسی میں کوئی بڑا یا بنیادی تغیر دیکھنے میں نہیں آیا ہے اور ایران اب بھی آبنائے ہرمز کے بدلے متبادل سمندری راستوں کی تجویز کی مسلسل مخالفت کر رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عمانی وفد نے تجارتی جہازوں سے کسی قسم کا ٹول یا ٹیکس وصول کیے بغیر اس انتظامی نظام کو چلانے کے لیے ایک علاقائی تنظیم بنانے کی تجویز پیش کی تھی۔

تاہم ذرائع کے مطابق ایرانی حکام اب بھی اس اہم سمندری گزرگاہ سے گزرنے والے جہازوں پر سروس فیس وصول کرنے پر مصر ہیں اور اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ اس پورے انتظامی نظام کی نگرانی اور کنٹرول مکمل طور پر ایران کے پاس ہی رہنا چاہیے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔