ایران میں حملوں کے بعد حیران کن رفتار سے بنیادی ڈھانچے کی دوبارہ تعمیر

امریکی اور اسرائیلی بمباری کے باوجود ایران نے تباہ شدہ پلوں، بندرگاہوں اور میزائل اڈوں کی ریکارڈ رفتار سے دوبارہ تعمیر شروع کر کے سب کو حیران کر دیا۔
امریکہ اور اسرائیل کی شدید بمباری کا نشانہ بننے والے بنیادی ڈھانچے، جیسے کہ پل، بندرگاہیں، فیکٹریاں اور پہاڑی علاقوں میں قائم محفوظ میزائل اڈے، ایران کی جانب سے انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ دوبارہ تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایک گمنام اسرائیلی اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہر چیز کو دوبارہ تعمیر کر رہا ہے اور میں اس پر شدید تشویش میں ہوں۔
اخبار کی جانب سے شائع کردہ کمرشل سیٹلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں نشانہ بنائی گئی سائٹس پر تعمیراتی کام کی شدید سرگرمیاں جاری ہیں۔
ترمیم اور بحالی کے اس کام میں وہ تمام تنصیبات شامل ہیں، جنہیں جنگ کے دوران شدید نقصان پہنچا تھا۔ ان میں میزائل اڈوں کی سرنگوں کے داخلے اور رسائی کی سڑکیں شامل ہیں، جن کے اندر موجود مواد محفوظ رہا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کی امریکہ کے خلاف نئی حکمت عملی، امریکی فوج کے ڈیجیٹل دماغ پر حملوں سے فضائیہ مفلوج
اس کے علاوہ وہ پل بھی شامل ہیں، جنہیں محض چند دنوں میں دوبارہ تعمیر کر لیا گیا، جس پر اسرائیلی حکام نے شدید حیرت کا اظہار کیا۔
مزید برآں، بحیرہ قزوین کے ساتھ واقع بندرانزلی کیپٹن شپ یارڈ کی جزوی تعمیرِ نو بھی کر لی گئی ہے، جسے مارچ میں اسرائیل نے کارپٹ بمباری سے تباہ کر دیا تھا، جبکہ راجا شیمی انڈسٹریز کیمیکل کمپلیکس کی بھی بنیادی سطح سے نئی عمارتیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
اسرائیلی ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس فورسز کے سابق چیف ران کوکاؤ نے اعتراف کیا کہ ایرانیوں کے پاس انتہائی متاثر کن صنعتی اور تعمیری صلاحیتیں موجود ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق امریکہ کے 1.8 ٹریلین ڈالر کے وفاقی انفراسٹرکچر پروگرامز بھی اتنی تیز رفتاری، مہارت اور شفافیت کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی بحالی کرنے میں ناکام رہے ہیں، جتنی مہارت کا مظاہرہ ایران کر رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











