پیر، 27-جولائی،2026
پیر 1448/02/13هـ (27-07-2026م)

کارگل جنگ کے دوران بھارت کو دفاعی آلات اور انٹیلی جنس معاونت فراہم کی، اسرائیلی سفارت خانہ

27 جولائی, 2026 15:45

ممبئی میں اسرائیلی سفارت خانے نے اعتراف کیا ہے کہ 1999 کی کارگل جنگ کے دوران اسرائیل نے بھارت کو فوری طور پر دفاعی آلات، نگرانی کے نظام اور انٹیلی جنس معاونت فراہم کی تھی۔

بھارت اور اسرائیل کے درمیان دفاعی اور عسکری تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں، جن کی بنیاد 1999 کی کارگل جنگ کے دوران مزید مضبوط ہوئی۔

ممبئی میں واقع اسرائیلی سفارت خانے کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق 1999 میں جب کارگل جنگ کے دوران بھارت کو فوری طور پر فوجی سازوسامان اور انٹیلی جنس تعاون کی ضرورت پیش آئی تو اسرائیل نے آگے بڑھ کر اسے جدید دفاعی آلات، نگرانی کے سسٹمز اور انٹیلی جنس معاونت فراہم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل نے مغربی کنارے میں آثارِ قدیمہ کی حفاظت کی آڑ میں فلسطینی ثقافتی شناخت کو مٹانا شروع کردیا

اسرائیل اور بھارت کے اس اتحاد کو مسلمان دشمن پالیسیوں کے تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔ ایک طرف بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت دیگر ریاستوں میں مسلمانوں اور سکھوں کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتوں پر مظالم اور ان کا استحصال کر رہا ہے، تو دوسری طرف اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہونے کے ناتے فلسطینی شہریوں سے ان کی زمین چھیننے میں مصروف ہے اور فلسطین و غزہ میں مسلسل معصوموں کے خون سے ہاتھ رنگ رہا ہے جہاں متعدد شہری شہید ہو چکے ہیں۔

اسرائیل اور بھارت کے درمیان اس بڑھتی ہوئی دفاعی و عسکری شراکت داری اور قربت کو جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے جوڑا جا رہا ہے، جس کو خطے کے امن و امان اور استحکام کے لیے شدید تشویش کا باعث سمجھا جاتا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔