کرم میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، افغان خارجی سمیت چار دہشتگرد ہلاک

کرم میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران افغان خارجی عبید اللہ سعد سمیت چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
کرم ڈسٹرکٹ میں سیکیورٹی فورسز نے 8 ستمبر 2026 کو خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے منسلک افغان خارجی عبید اللہ سعد کو تین ساتھیوں سمیت جہنم واصل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی ضلع تمپ میں بروقت کارروائی، ڈپٹی کمشنر کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا خارجی عبید اللہ سعد ولد غلام غوث صالحی افغانستان کے صوبہ لوگر کے گاؤں شاہی قلعہ کا رہائشی تھا اور کالعدم فتنہ الخوارج سے وابستہ تھا۔ عبید اللہ سعد پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی افغانستان سے دراندازی کرنے والے ریاست دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی، جبکہ ملک کے امن و سلامتی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










