بدھ، 5-اگست،2026
بدھ 1448/02/22هـ (05-08-2026م)

پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر متفق

05 اگست, 2026 14:47

پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ تجارتی کمیٹی کے اجلاس کے متفقہ منٹس پر دستخط ہو گئے، جس میں دوطرفہ تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم کیا گیا ہے۔

پاکستان اور ایران کی مشترکہ تجارتی کمیٹی کے 10ویں اجلاس کے متفقہ منٹس پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جس میں دوطرفہ تجارتی حجم کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

3 روزہ مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر مکمل اتفاق ہوا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے اور ٹیرف میں کمی کے طریقہ کار پر اہم پیش رفت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور امریکہ کے درمیان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے سہولت کاری نیٹ ورکس توڑنے پر اتفاق

اس کے علاوہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان براہ راست روابط اور تجارتی وفود کے تبادلوں پر زور دیا گیا ہے۔

سرحدی تجارت کو فروغ دینے کے لیے چیدگی کوہک سرحدی مارکیٹ کے افتتاح کا عمل تیز کرنے اور مشترکہ سرحدی منڈیوں کے موثر انتظام کے لیے کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، زرعی اور باغبانی مصنوعات کی باہمی تجارت بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے اور تمام متفقہ فیصلوں پر فوری عملدرآمد کے لیے تکنیکی کمیٹیاں کام جاری رکھیں گی۔

Catch all the کاروبار News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔