ہفتہ، 15-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

پشاور بورڈ کے میٹرک نتائج میں حیران کن صورتحال؛ 10 ہزار طلبہ اسلامیات میں ناکام

06 اگست, 2026 12:58

پشاور: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (BISE) پشاور نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیے، جن کے مطابق سب سے زیادہ طلبہ اسلامیات کے مضمون میں ناکام ہوئے۔

نتائج کے مطابق نویں اور دسویں جماعت میں تقریباً 10 ہزار طلبہ اسلامیات کے پرچے میں کامیابی حاصل نہ کر سکے، جس کے باعث یہ مضمون سب سے زیادہ ناکامیوں والا مضمون بن گیا۔

پشاور بورڈ کے مطابق نویں جماعت کے امتحانات میں 97 ہزار 950 طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 57 ہزار 847 طلبہ کو دسویں جماعت میں پروموٹ کیا گیا۔

بورڈ کی جانب سے نتائج کے بعد کامیاب طلبہ کو مبارکباد دی گئی جبکہ ناکام طلبہ کو آئندہ امتحانات کی بہتر تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔

Catch all the تعلیم News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔