جمعہ، 14-اگست،2026
جمعہ 1448/03/01هـ (14-08-2026م)

وطن کی حفاظت اور ترقی ہر شہری کی دینی و قومی ذمہ داری ہے، مفتی عبدالرحیم کا ہزاروں طلبہ سے خطاب

06 اگست, 2026 11:04

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام میں چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبدالرحیم نے ملک بھر کے ہزاروں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے قومی سلامتی اور دینی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے زیرِ اہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے سلسلے میں ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبدالرحیم نے مہمانِ خصوصاً کے طور پر شرکت کی۔ اس نشست میں پاکستان بھر کے 21 مختلف اسٹیشنز سے 6 ہزار 150 سے زائد طلبہ و طالبات نے ویڈیو لنک اور بالمشافہ شرکت کی۔

مفتی عبدالرحیم نے اپنے خطاب کے دوران نظریۂ پاکستان، ریاست کی اہمیت اور قومی سلامتی سے متعلق امور پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کی فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے مشترکہ مشقیں

انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت اور مقدس امانت ہے۔ اس کی حفاظت، استحکام اور ترقی کے لیے کام کرنا ہر پاکستانی شہری کی دینی اور قومی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام کی جان و مال، عزت و آبرو اور امن و انصاف کی فراہمی ریاست کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

انہوں نے فتنہ الخوارج کی گمراہ کن فکر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسلام امن، سلامتی اور بے گناہ انسانوں کی جانوں کے تحفظ کی تعلیم دیتا ہے۔

مفتی عبدالرحیم نے فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں عظیم دینی اور قومی فریضہ قرار دیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے غزوۂ احد میں حضرت امِ عمارہ رضی اللہ عنہا کی جرات اور قربانی کی مثال دیتے ہوئے قومی سلامتی اور معاشرتی ترقی میں خواتین کے فعال کردار کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔