پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس کی فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے مشترکہ مشقیں

پاک فوج کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا پولیس کیلئے جدید جنگی اور اینٹی ٹیررازم ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔
ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور فتنہ الخوارج کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پاک فوج اور خیبر پختونخوا پولیس شانہ بشانہ آپریشنل اقدامات کر رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں خیبر پختونخوا پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عملی استعداد کار میں اضافے کے لیے پاک فوج کے زیر اہتمام ایک خصوصی مشترکہ ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس مشترکہ تربیت کے دوران پولیس اہلکاروں اور کمانڈوز کو جدید ترین جنگی حکمت عملی اور سیکیورٹی ڈرلز کی باقاعدہ عملی مشقیں کروائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری، متعدد خوارج ہلاک
اس ٹریننگ کا بنیادی مقصد پولیس فورس کو دہشت گردی کے پیچیدہ واقعات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے قابل بنانا تھا تا کہ وہ ہر قسم کے چیلنجز کا سامنا کر سکیں۔
تربیت کے دوران ماہر آرمی انسٹرکٹرز نے پولیس اہلکاروں کو خاص لیکچرز دیئے، جن میں جدید ہتھیاروں کا استعمال، فائرنگ پوزیشنز، ہتھیار سنبھالنے اور ڈائریکٹ فائٹنگ تکنیک کا عملی مظاہرہ شامل تھا۔
اس کے علاوہ پولیس اہلکاروں کو ناہموار علاقوں میں گاڑیوں کے استعمال اور فائٹ اینڈ موو کی بہترین تربیت بھی فراہم کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں اعلیٰ عسکری اور پولیس حکام نے بہترین کارکردگی دکھانے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












