عالمی سفارتی سطح پر بڑا اعزاز، پاکستان نے اقوام متحدہ کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھال لی، جہاں ترجمان وزارت خارجہ طاہر اندرابی نئے صدر کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان کے لیے عالمی سفارتی سطح پر ایک بڑا اعزاز سامنے آیا ہے۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھال لی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ اور ایڈیشنل سیکریٹری تخفیف اسلحہ و عالمی سلامتی طاہر اندرابی اقوام متحدہ کی اس کانفرنس کے نئے صدر بنے ہیں۔
طاہر اندرابی آئندہ ہفتے جنیوا میں کانفرنس کے اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے، جبکہ اس دوران وہ ترجمان وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ معاہدے کا خیر مقدم
صدارت کی مدت میں پاکستان کا بنیادی کردار کانفرنس کی کارروائی کو منظم، متوازن اور اتفاقِ رائے کی بنیاد پر آگے بڑھانا ہوگا۔ بطور صدر طاہر اندرابی کانفرنس کی سالانہ رپورٹ بھی تیار کریں گے، جسے تمام 65 رکن ممالک کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس رپورٹ کی بنیاد پر پاکستان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے لیے ایک قرارداد کا ڈرافٹ تیار کر کے مذاکرات کرائے گا اور اسے نومبر میں منظور کروایا جائے گا۔
پاکستان 2027 کے ایجنڈے کی تیاری اور خلا میں اسلحہ کی دوڑ کی روک تھام پر اہم مباحثے کرائے گا۔ جہاں امریکہ، یورپی ممالک، چین اور روس کے متصادم مؤقف کے درمیان پاکستان کا کردار ایک پل کا کام کرے گا۔
کانفرنس میں جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کے خاتمے، مصنوعی ذہانت (اے آئی)، اور 41 ممالک کے بیلیسٹک میزائلز کی 24 گھنٹے پیشگی اطلاع کے مطالبات سمیت اہم تزویراتی مسائل زیر غور آئیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











