امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ معاہدے کا خیر مقدم

امریکی صدر نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کیا، جبکہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے مابین طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان تینوں ممالک یعنی سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے حال ہی میں اس معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو کہ ایک انتہائی خوش آئند اور مثبت پیشرفت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ منصوبے میں اسرائیلی رکاوٹیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کا امریکہ سے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ
اس کے ساتھ ہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور بڑا سفارتی اور عسکری فیصلہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ امریکی فوج کی مشترکہ فوجی مشقوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اس سلسلے میں اپنے وزیر جنگ کو باقاعدہ ہدایت جاری کر دی ہے کہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ مشقوں کے دائرہ کار کو کم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شرکت کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا۔ اپنی گفتگو کے دوران امریکی صدر نے شمالی کوریا کے سینیئر رہنما کم جونگ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ان کے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے ساتھ بہت اچھے اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










