پیر، 17-اگست،2026
پیر 1448/03/04هـ (17-08-2026م)

غزہ منصوبے میں اسرائیلی رکاوٹیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کا امریکہ سے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

17 اگست, 2026 08:49

پاکستان سمیت 8 اہم اسلامی ممالک نے غزہ میں امن کے لیے امریکی منصوبے پر فوری عملدرآمد کا زوردار مطالبہ کر دیا ہے۔

پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، اردن، انڈونیشیا، ترکیہ اور مصر نے ایک اہم مشترکہ بیان میں غزہ منصوبے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کیا ہے۔

ان تمام 8 ممالک نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل پر اپنا دباؤ بڑھائے تاکہ اس منصوبے کی راہ میں کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو ختم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں زبردست اضافہ، جولائی میں سیلز 141 فیصد بڑھ گئی

مشترکہ بیان میں متنبہ کیا گیا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد میں مزید تاخیر سے علاقے کی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ ان تمام ممالک نے غزہ میں بین الاقوامی استحکامی فورس کے قیام کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔