وزیراعظم شہباز شریف کا مکہ دفاعی معاہدے پر صدر ٹرمپ کی حمایت کا خیر مقدم

وزیراعظم نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی حمایت اور خیر مقدم کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ معاہدے کا خیر مقدم
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان یہ دفاعی اتحاد نہ صرف تینوں ممالک بلکہ پورے خطے کی سلامتی اور امن و امان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر علاقائی دفاع کو ہر صورت یقینی بنائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بروقت اور مثبت اقدامات نے جنوبی ایشیا کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔
انہوں نے خطے کو ایٹمی تباہی کے خطرے سے بچانے پر صدر ٹرمپ کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پائیدار امن ہی خطے کے عوام کی خوشحالی، معاشی ترقی اور ایک روشن مستقبل کی حقیقی ضمانت ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












