منگل، 18-اگست،2026
منگل 1448/03/05هـ (18-08-2026م)

جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کی کوشش

18 اگست, 2026 15:26

جیکب آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی اور تمام مسافر محفوظ رہے۔

سندھ کے شہر جیکب آباد میں ریلوے اسٹیشن سے تقریباً 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ریلوے ٹریک پر ایک بم دھماکا ہوا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق اس دھماکے کا بنیادی مقصد سم نہر کے قریب سے گزرنے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانا تھا۔

خوش قسمتی سے دھماکے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے شدید اثرات کے باعث ریلوے ٹریک کا تقریباً ایک فٹ حصہ اڑ کر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کو ملانے کیلئے 1.5 کلومیٹر طویل ریلوے لنک کی تعمیر کا آغاز

واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کا امدادی عملہ موقع پر پہنچ گیا اور ہنگامی بنیادوں پر ٹریک کی مرمت کر کے اسے بحال کر دیا، جس کے بعد جعفر ایکسپریس کو محفوظ طریقے سے آگے اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے مسافر ٹرین کو تباہ کرنے کی ایک ناکام کوشش کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد پولیس اور دیگر خفیہ اداروں کی جانب سے ارد گرد کے علاقوں میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔